ایتھوپیا میں دہشت گردی میں ملوث 13 ہزار افراد کے لیے عام معافی
افریقی ملک ایتھوپیا میں ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13 ہزار افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔
ایتھوپیا کی سابقہ حکومت نے سنہ 2015ء کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں ے دوران اپوزیشن رہ نمائوں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔
گذشتہ برس اپریل میں ایتھوپیا میں برسراقتدار آنے والے اصلاح پسند رہ نما ابی احمد نے نہ صرف پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ جاری طویل محاذ آرائی کے خاتمے کا اعلان کیا بلکہ دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کی سزائیں معاف کیں۔
ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویژن 'فانا' نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی دفتر سے جاری ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مجموعی طورپر 13 ہزار 200 افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔
حکومت نے بڑی تعداد میں سیاسی رہ نمائوں، ارکان پارلیمان علاحدگی پسند فریڈم فرنٹ اومورو اور نیشنل فرنٹ اور جینبوت7 کے ارکان پارلیمان کی آئینی حیثیت بحال کردی تھی۔ سابقہ حکومتیں ان جماعتوں کو دہشت گرد قراردے چکی تھیں۔
-
ایتھوپیا کے وزیراعظم کے قتل کی سازش، پانچ ملزمان پر فرد جرم عاید
افریقی ملک ایتھوپیا کے پراسیکیوٹر جنرل نے جمعہ کے روز وزیراعظم آبی احمد پر قاتلانہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی میزبانی میں اریٹریا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ
معاہدہِ صلح، تقریب میں ’انتونیو گوٹیرس‘ کو شرکت کی دعوت
بين الاقوامى -
ایتھوپیا: مسجد میں بم حملے میں 17 افراد زخمی
افریقی ملک ایتھوپیا کی ایک مسجد میں گذشتہ روز ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں کم سے ...
مشرق وسطی