امریکی صدر کی مصروفیات کا شیڈول لیک ہونے پروائٹ ہائوس برہم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ کی مصروفیات پر مشتمل شیڈول لیک ہونے پر حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کی خاتون مشیرہ میڈلین سٹرہوٹ نے صدر کے شیڈول کے لیک کیے جانے کو 'بداعتمادی کا ناجائز استعمال' قراردیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ صدر روزانہ سیکڑوں ایسی ملاقاتیں اور رابطے کرتے ہیں جو ان کے شیڈول میں درج نہیں ہوتے۔ صدر ٹرمپ موجودہ تاریخ کے دیگر صدور سے کہیں زیادہ محنت اور مشقت کرتے اور قوم کی خدمت بجا لاتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روزانہ کے شیڈول کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی ہیں۔ اس شیڈول سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کا ایک بڑا وقت غیر علانیہ سرگرمیوں میں صرف ہوتا ہے جبکہ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ صدر بہت مشقت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
لیک ہونے والے شیڈول کی تفصیلات 'ایکسپریس' ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دن کے پہلے پانچ گھنٹے صدر ٹرمپ انتظامی نوعیت کے امور نمٹاتے ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات کا پتا نہیں چلا۔
سوموار کے روز صدر کی مصروفیات کا شیڈول ہفتے کے دیگر ایام کی طرح ہے جس کی وضاحت دو سطروں میں کی گئی ہے۔
مثلا 11:45 پر صدر ٹرمپ انٹیلی جنس رپورٹ سنیں گے اور 12:45 پر کھانا کھائیں گے۔
-
امریکی صدر نے اپنا ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب منسوخ کر دیا
نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، سچائی سے خوفزدہ ہیں: ٹرمپ
بين الاقوامى -
چینی انٹیلی جنس نے ایوانکا ٹرمپ اور جارڈ کوشنر کا پینٹ ہاؤس خریدا ؟
ٹرمپ کارپوریشن نے فروری 2017 میں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک اپارٹمنٹ فروخت ...
بين الاقوامى -
فروری کے آخر میں ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات طے ہوگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کافی غور وخوض کے بعد ...
بين الاقوامى