سوڈان : پتھراؤ سے زخمی ہونے والا پولیس اہل کار چل بسا
سوڈان میں پولیس نے جمعے کی شام تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت خرطوم میں گھات لگا کر کی جانے والی ایک کارروائی میں اس کا ایک اہل کار ہلاک ہو گیا۔
پولیس ترجمان ہاشم عبدالرحیم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعرات کے روز خرطوم کے علاقے الامتداد میں پولیس اہل کاروں کی گاڑی کو ایک جگہ رکاوٹوں کے سبب سڑک بند ملی۔ اسی دوران سڑک کے نزدیک چھپے ہوئے نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے اچانک گاڑی پر پتھروں کی بارش کر دی۔
ترجمان کے مطابق اس کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔ ان میں شدید زخمی ہونے والا ایک اہل کار نجم الدین محمد علی فوت ہو گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ گاڑی میں سوار جن پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا ان کے پاس کسی قسم کے ہتھیار یا ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کا سامان نہیں تھا کیوں کہ وہ تربیتی مرکز سے مقامی پولیس کے صدر دفتر جا رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہل کار کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبہے میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ متعلقہ حکام نے جمعرات کے روز دارالحکومت خرطوم کے وسط میں ایک مظاہرے کو منتشر کر دیا تھا۔ اس دوران آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
سوڈان میں خواتین ریلی پر زہریلی اشک آور گیس کا استعمال
سوڈان میں پولیس نے دارالحکومت خرطوم میںاتوار کے روز حکومت کے خلاف نکالی گئی ...
بين الاقوامى -
جنوبی سوڈان میں صدر کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں جنرل پر مقدمہ
جنوبی سوڈان کی ایک فوجی عدالت میں فوج کے ایک جنرل کے عہدے کے افسر کے خلاف خیانت ...
بين الاقوامى -
سوڈان :احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں گرفتار استاد کی موت
سوڈان کے مشرقی علاقے میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں گرفتار ایک ...
بين الاقوامى