امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت کو 'غیر قانونی' قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو 'غیر قانونی' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کسی امریکی، اسرائیلی یا دوسرے اتحادی کے ٹرائل کی کوشش کا فوری اور سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک طرف امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت کو غیر آئینی قرار دیا اور دوسری طرف افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی درخواست مسترد کرنے پر اس عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق درخواست کے استرداد کو امریکا کی 'فتح' قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم میں امریکی فوجیوں سے پوچھ گچھ کی درخواست مسترد کر کے افغانستان میں امریکی فتح ونصرت کا ثبوت پیش کیا ہے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کی طرف سے کسی اسرائیلی یا امریکی کے خلاف اس عالمی عدالت میں درخواستوں پر کارروائی کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ آئی سی سی کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے انکار نہ صرف عالمی فتح ہے بلکہ یہ قانون کی بالادستی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اور شہری اعلیٰ قانونی اور اخلاقی قدروں کی پابندی کرتے ہیں۔
-
تیل کی قیمتیں زیادہ ہیں:صدر ٹرمپ کا ا وپیک سے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے تیل ...
بين الاقوامى -
حقیقت ،،، بہتان طرازی کے خلاف بہترین دفاع ہے : ٹرمپ کی فتح پر ایوانکا کی ٹویٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخابات کی مہم کے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل گولان پر قابض ہے: برطانیہ کا ٹرمپ کو جواب
برطانیہ نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے ...
مشرق وسطی