ایران کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے: فرانس
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے ایران کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی تہران کے لئے اشارہ ہیں کہ اس کو جوہری معاہدے کی پاسداری کی طرف لوٹنا پڑے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پیرس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لئے محفوظ ترین راستہ بنائے گا۔
عراقچی نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران بتایا کہ "ایران اپنی تمام تر قوتوں کو صرف کرتے ہوئے اس خطے خصوصا آبنائے ہرمز کو محفوظ بنائے گا اور جہاز رانی کو ہر طرح کے خطروں سے محفوظ بنائے گا۔
عراقچی نے اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام پہنچایا۔
امریکی حکومت نے 9 جولائی کو ایران اور یمن سے ملحقہ علاقوں کو جہاز رانی کے لئے محفوظ بنانے کے لئے مزید اقدامات تجویز کئے تھے۔امریکی حکومت نے حالیہ دنوں کے دوران بحری جہازوں پر حملوں میں ایران اور اس کی علاقائی کٹھ پتلیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
-
ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی قیادت کرنے والی'آئرن لیڈی'
ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی قیادت کرنے والی'آئرن لیڈی'
مشرق وسطی -
گذشتہ ہفتے خلیج میں ایران کےدو ڈرون طیارے مار گرانے کا امریکی دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ ...
بين الاقوامى -
ایران روحانی قوت سے جڑا ہے، طاغوتی طاقتوں کو شکست دے گا: ڈپٹی کمانڈر سپاہِ پاسداران
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی ) کے ڈپٹی کمانڈر رئیر ایڈمرل علی ...
مشرق وسطی