اماراتی ولی عہد کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو قومی دن کی مبارکباد
دونوں ملکوں کی شراکت کی جڑیں بہت گہری اور ویژن ایک ہے: محمد بن زاید
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے اتوار کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی باہمی شراکت بہت گہری اور مستقبل کا ویژن ایک ہے۔
دونوں ملک حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری اور یکجہتی کے اصولوں پرعمل پیرا رہیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں اماراتی ولی عہد نے سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی قوم کو مخلصانہ مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ' آپ کا قومی دن ہمارا دن ہے۔ آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کے کارنامے ہمارے لیے باعث فخر ہیں'۔
علاقاتنا التاريخية متجذرة وشراكتنا الاستراتيجية عميقة ورؤيتنا موحدة حول التحديات الحالية والمستقبلية .. ننطلق من حتمية الوقوف معا في صف واحد لحماية أمن واستقرار المنطقة ومواجهة المخاطر والتهديدات التي تحيط بها .. عازمون على تعزيز تضامننا وتكاملنا لخير بلدينا والمنطقة.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) September 22, 2019
الشیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ہمارے تاریخی تعلقات کی جڑیں اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری گہری ہے۔ ہم حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر جد و جہد کر رہے ہیں اور خطرات کا مل کر مقابلہ کرتے ہیں۔
-
سعودی عرب کے قومی دن پر فضائیہ کا الخبر گورنری میں ایئرشو
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ نے الخبر گورنری میں ایک بڑے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: 50 تاریخی تصاویر کی نمائش شائقین کی توجہ کا مرکز
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر 21 ستمبر کو شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے ...
مشرق وسطی -
نائن الیون کے موقع پراچھائی کے لیے تبدیل ہوتے سعودی عرب کا دورہ
یہ 11 ستمبرکا دن تھا اور ہم ایوینجلیکل لیڈروں کے ایک گروپ کے ساتھ العلا میں تھے۔ہم ...
نقطہ نظر