سعودی قیادت کا سابق فرانسیسی صدر یاک شیراک کے انتقال پر اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانس کے سابق صدر یاک شیراک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نمائوں کی طرف سے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو بھیجے گئے تعزیتی پیغامات میں یاک شیراک کی وفات پر تعزیت کی گئی۔

شاہ سلمان نے نے اپنے برقی پیغام میں کہا کہ 'ہمیں جمہوریہ فرانس کے سابق صدر جناب یاک شیراک کی موت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی طرف سے یاک شیراک کی وفات پر تعزیت اورپُر خلوص ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔'

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز فرانس کے سابق صدر یاک شیراک کی وفات پر صدر ماکروں کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ ولی عہد شہزادہ محمد نے کہا کہ یاک شیراک کی موت کی خبر المناک ہے۔ ہم فرانسیسی عوام، حکومت اور آنجہانی یاک شیراک کے خاندان کے ساتھ اس صدمے کے موقع پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یاک شیراک جمعرات کی صبح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ سنہ 1995ء میں جمہوریہ فرانس کے صدر کے عہدے پر منتخب اور 17 مئی 2007 تک فرانس کے صدر رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں