ٹیکنالوجی کے خطرات سے نمٹنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے: ڈاکٹر العیسیٰ

نوجوان طبقہ شناخت، اقدار، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے نمٹنے میں ہم عمروں سے خطاب کرنے کی صلاحیت رکھتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مسلم ورلڈ لیگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ "مذہبی رہنماؤں کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس" میں عالمی امن اور سماجی ہم آہنگی کے مسائل میں مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے فکری استثنیٰ یا اخلاقی تحفظ کے بغیر جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعہ ذہانت کی طرف مکمل کھلے پن کے خطرات سے نمٹنے میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔

اسی دوران ڈاکٹر العیسیٰ نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں اس کانفرنس میں پیش کیے گئے پروگراموں اور اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہم عالمی امن کے مسائل کے حوالے سے نوجوانوں سے نوجوانوں کے خطاب کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے نوجوانوں پر بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ یہ طبقہ شناخت، اقدار اور ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی چھلانگوں سے بہترین طریقے سے نمٹنے کے معاملات میں اپنے ہم عمروں سے خطاب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذہبی رہنماؤں کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے وابستہ متعدد خطرات سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے طریقوں پر بحث کی گئی۔ اس کانفرنس میں مختلف مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار نوجوان مشترکہ اصولوں اور مقاصد کے مطابق بین الاقوامی نوجوانوں کے کام کے خدوخال کو تشکیل دینے کے مشن کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ٗکے نتیجے میں پیدا ہونے والے اخلاقی اور سکیورٹی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی اور تشدد پسند انتہا پسندی کے تصورات سے متعلق دیگر چیلنجوں سے نمٹنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں جو نوجوانوں کو اپنے اہداف کے ہراول دستے میں رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size