بیرون ملک زائرین کے لیے آن لائن ایپس کے ذریعے عمرہ، نماز اور وزٹ پرمٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک نئی سروس کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت بیرون سعودی عرب سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نماز ادائی کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں، وزارت حج نے بتایا کہ یہ سروس "قدوم" پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد "اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ کی ایپس پر مؤثر ہو گی۔

وزارت حج وعمرہ اور سدایا نے " اعتمرنا‘‘ اور ’توکلنا" ایپلی کیشنز کے تمام صارفین پر زور دیا کہ وہ (گوگل پلے)، (ایپ اسٹور)، (ایپ گیلری) اور (گیلیکسی اسٹور) کے ذریعے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں