سعودی عرب کی بیشہ کمشنری کے زچہ بچہ ہسپتال میں مملکت کے یوم تاسیس پر کے آغاز پر منگل کو صبح سویرے پہلی بچی کی ولادت ہوئی جس کا نام میرال رکھا گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے ٹویٹ کیا یوم تاسیس پر منگل کو صبح سویرے مملکت میں سب سے پہلی بچی بیشہ کمشنری کے زچہ بچہ ہسپتال میں پیدا ہوئی ہے۔ میرال کوخوش آمدید کہتے ہیں۔ دعا ہے اللہ اسے اسے امن وامان سے مالا مال وطن عزیز میں صحت وعافیت کی دولت سے ہمیشہ نوازتا رہے۔
أشرق فجر ذكرى #يوم_التأسيس بأول مولودة (ميرال) في مستشفى الأطفال والولادة بمحافظة بيشة، أهلاً بها، وأدام الله عليها الصحة، في وطن ينعم بالأمان.
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) February 21, 2022
صحة الأوطان.. صحة الإنسان. pic.twitter.com/qqfA3SD6yo
وزارت صحت نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ’وطن کی صحت انسان کی صحت میں مضمر‘ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں منگل 22 فروری کو یوم تاسیس منا یا جا رہا ہے۔ شاہی فرمان کے ذریعے جنوری 2022 کو کہا گیا تھا کہ ہر سال 22 فروری کو سعودی ریاست کے قیام کی سالگرہ ’یوم تاسیس‘ کے نام سے منائی جائے گی۔