سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز مرکز برائے ثقافت (دارہ) نے سعودی خواتین کے بارے میں رضاکارانہ طور پر افزودگی پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا میں عربی زبان کے مواد میں اضافہ اور اسے بھرپور بنانا ہے۔
دارہ مرکز کے مطابق اس منصوبے میں درج ذیل شعبے بنیادی ہدف ہوں گے : شاہی خاندان کی خواتین اور جامع ترقی کی سپورٹ میں ان کا کردار ، جزیرہ عرب میں زندگی گزارنے والی تاریخی خواتین شخصیات، مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار کی حامل سعودی خواتین شخصیات، مختلف شعبوں (تعلیم ، صحت، معیشت، ٹیکنالوجی، رضاکارانہ سرگرمیاں، فلاحی کام، سماجی ذمے داری اور انسانی شعبہ وغیرہ) میں سرگرم سعودی خواتین اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر انعامات اور اعزازات حاصل کرنے والی سعودی خواتین.
پروگرام میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو سعودی عرب میں افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کے زیر انتظام کام کے پلیٹ فارم پر سرگرمیوں کے لیے دورانیہ حاصل ہو گا۔ یہ منصوبہ آئندہ سال ماہ شعبان کے وسط تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں دل چسپی رکھنے والے مردوں اور خواتین کو اپنا اندراج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
-
سعودی عرب میں "بند" نوعیت کی دکانوں کے لیے شرائط کی منظوری
سعودی عرب میں بلدیاتی ، دیہی اور ہاؤسنگ کے امور کے وزیر ماجد الحقیل نے بند دکانوں ...
بين الاقوامى -
مویشیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی یورپی فورم کا انعقاد
گھوڑوں کی صحت اوران کی سرگرمیوں میں مصروف بیلجیئم اورلکسمبرگ کی سات کمپنیوں نے ...
بين الاقوامى -
میزائل حملوں کی مذمت، عراق کی سلامتی کے لیے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے صوبہ کردستان دارالحکومت اربیل میں ایران کے ...
بين الاقوامى