شمال مشرقی ایران کے صوبہ خراسان میں حکومت کے مخالفین نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف اور ایرانی مزاحمتی کونسل کی صدر مریم رجوی کی حمایت میں ہفتے کے روز احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس موقعے پرمظاہرین نے ’خامنہ ای مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔
ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کے حامیوں کی طرف سے نشر کیے جانے والے نعروں میں "خمینی مردہ باد،" "رجوی زندہ باد" اور "ہمیں شاہ یا ملا نہیں" جیسے نعرے شامل تھے۔
یہ مظاہرے عظیم ایرانی شاعر ابو القاسم فردوسی کی قبراور گلوخان پارک کے قریب نعرے لگائے گئے۔
جمعے کی شام ایران میں حزب اختلاف کے گروپوں نے ایران کے صوبہ فارس کے شہر شیراز کی "قصر الدشت سٹریٹ" پر یہی نعرے لگائے تھے۔
یہی خامنہ ای مخالف اور رجوی نواز نعرے 13 مارچ کو مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں لگائے گئے۔ اس سے قبل مارچ اور فروری 2022 میں کئی ایرانی شہروں میں اس قسم کا احتجاج دہرایا گیا تھا۔
اس سے قبل ایران کی قومی مزاحمتی کونسل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "مزاحمتی یونٹوں کے ارکان نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں جن کا مقصد ایران میں ریاستی جبر کی فضا کو بے نقاب کرنا ہے۔