مسجد نبوی (ﷺ) میں رہ نمائی کے امور کے معاون سکریٹری عبداللہ الحنینی نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی میں جنوب مغربی حصے کی چھت اعتکاف کے لیے مختص کی گئی ہے۔ یہ جگہ مصلّوں سے دور ہے۔
اتوار کے روز الاخباریہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں بعض معتکفین کی جانب سے منفی حالات پیدا کرنے کے سبب مذکورہ جگہ کو معتکفین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
الحنینی کے مطابق مملکت کے اندرون یا بیرون سے کوئی بھی زائر جو عمرے یا زیارت کا اجازت نامہ رکھتا ہو وہ اعتکاف کا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے۔ اس سال معتکفین کی تعداد 4 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ ان میں 3 ہزار مرد اور ایک ہزار خواتین ہوں گی۔
دوسری جانب مسجد حرام میں رہ نمائی کے امور کے سربراہ ماجد المسعودی نے باور کرایا ہے کہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام آنے والے افراد کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے کی خواہاں ہے۔ ان میں اعتکاف سے متعلق خدمات شامل ہیں۔
اتوار کے روز الاخباریہ نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پریذیڈنسی کی سرکاری ویب سائٹ پر دیے گئے لنک کے ذریعے اعتکاف کے واسطے رجسٹریشن کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار میں اعتکاف کی خدمات سے مستفید ہونے والے کی شناخت اور طبی حالت کی تصدیق شامل ہے۔
المسعودی کے مطابق شاہ فہد توسیع میں معتکفین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اعتکاف کے اجازت ناموں کے حوالے سے المسعودی کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ توسیع کے سامنے مسجد حرام کے صحن میں ایک کیبن مختص کیا گیا ہے جہاں سے معتکفین کو ان کے کارڈز اور اجازت نامے دیے جائیں گے۔ ان کے ذریعے وہ اعتکاف کی جگہ اپنے ٹھکانوں میں داخل ہو سکیں گے۔
المسعودی نے زور دیا کہ معتکف کو اپنے ساتھ صرف کھانے کی خشک چیزیں اور اپنی چپل اندر لے جانے کی اجازت ہو گی۔
-
المسجد الحرام میں 68 مصلے خواتین کے لیے مختص کر دیے گئے
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے المسجد الحرام میں خواتین کے لیے 68 مصلے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ماہ صیام: مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کی آمد و رفت کے لیے فول پروف انتظامات
سعودی عرب کی حکومت بالخصوص حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے’صدارت ...
مشرق وسطی -
مسجد حرام کی چھت نمازیوں کے استقبال کے لیے تیار
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام کی چھت پر نمازکے لیے تمام انتظامات ...
مشرق وسطی