ویڈیو: ترکیہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری ٹرکوں کا قیمہ بن گیا

بھاری پتھروں تلے دب کر ایک شخص جاں بحق، بین الاقوامی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے شمال مشرقی علاقے ارتوین میں بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھاری پتھروں اور مٹی تلے دب تباہ کر سامان لے جانے والے متعدد ٹرکوں کا قیمہ بن گیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔

سڑک پر نصب مانیٹرنگ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی لینڈ سلائیڈنگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرال ہوئی ہے۔ ویڈیو میں بھاری چٹانیں اور پتھر سڑک کو ساتھ بہا کر لے جاتا دیکھے جا سکتے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 4 ٹرک دب گئے، جس سے ایک شہری ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوئے۔

اس خوفناک سلائیڈنگ کی وجہ سے ترکیہ اور جارجیا کو ملانے والی بین الاقوامی سڑک جزوی طور پر بند ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں