احتجاج کی شدت کے بعد '' فلائی دبئی '' نے سری لنکا کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ امارات سے سری لنکا کے درمیان اماراتی فضائی کمپنی ''فلائی دبئی'' نے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد شدت پکڑ جانے والے عوامی احتجاج سے پیدا شدہ سنگینی کے پیش نظر پیر کے روز کیا گیا ہے۔

''فلائی دبئی '' کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سری لنکا میں صورت حال پر گہری نظر ہے۔ تاکہ بہتری کی صورت میں فیصلے کو '' ریویو'' کیا جا سکے۔

کمپنی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن مسافروں نے ان دنوں کے لیے '' فلائی دبئی '' کے ساتھ بکنگ کرا رکھی تھی انہیں رابطہ کرنے پر ان کے ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں