امریکا، شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کی ریاست انڈیانا کے شاپنگ مال میں ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، قریب موجود شہری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی ماردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ مال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

امریکا میں حالیہ دنوں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں