اسرائیل میں بھی ایف 35 طیارے گراونڈ ہو گئے

اگلے کئی دن تک ان طیاروں کا تکنیکی معائنہ جاری رہے گا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اپنی فوج کے زیر استعمال ایف 35 طیارے گراونڈ کر دیے ہیں۔ ہفتے کے روز کیے گئے اسرائیلی اعلان کے مطابق طیارے عارضی طور پر گراونڈ کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ ان طیاروں کی 'ایجیکشن سیٹس' میں خرابی کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ پائلٹوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑ جائیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند روز کے لیے ایف 35 طیاروں کو انسپیکشن کے مرحلے سے گذارا جائے گا اور اس کے بعد اطیمنان کی صورت میں دوبارہ بروئے کار لائے جاسکیں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ہنگامی ضرورت کے تحت کسی ایک ایف 35 طیاروں کو استعمال کیے جانے کے لیے ائیر چیف کی خصوصی اجازت ضروری ہو گی۔

امریکا نے اپنی فورسز کے زیر استعمال ایف 35 طیاروں کو پہلے ہی گراونڈ کرنے کا فیصلہ کر دیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے بھی ان طیاروں کی ایجکشن سیٹ کے نیچے ایجیکشن کے لیے استعمال ہونے والے ' کیٹریجز ' کی خرابی کے سبب امریکی فیصلے کی پیروی میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

' لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساختہ ان طیاروں کو اسرائیل میں جوائنٹ فائٹر طیارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، جبکہ اسرائیلی فضائیہ میں یہ طیارہ عبرانی نام 'آدیر' سے مشہور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں