ٹائی ٹینک کی ہیروئن شوٹنگ کے دوران پھسل کر زخمی ہو گئیں
مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ دفلم ٹائی ٹینک کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث گِر کر زخمی ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ ٹائی ٹینک اسٹار شوٹنگ کے دوران پھسل کر گِر پڑیں جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
گرنے کے باعث کیٹ کی ٹانگ پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم اداکارہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’اب کیٹ کی طبیعت بہتر ہے اور اس ہفتے شیڈول کے مطابق ہی فلم کی عکس بندی کی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اسٹار کیٹ ونسلیٹ ان دنوں کروشیا میں اپنی آنے والی نئی فلم ’لی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ لیجنڈری امریکی فوٹو جرنلسٹ ’لی ملر‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک میگزین کے لیے کام کرتی ہے۔
-
انجلینا جولی کی شامی اداکار سے شادی سرچ انجنوں میں سر فہرست!
ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی کی شادی کی خبر عرب اداکار سلیمان رزق سے ہونے کی خبر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے طلال خلف کو لاٹھیاں بنانے کا شوق کیسے پیدا ہوا؟
سعودی عرب کے علاقے الباحہ کی دھندلی زمین کو تخلیقی لوگوں کی زمین کہا جاتا ہے جہاں ...
بين الاقوامى -
آشنا سے شادی کے لیے تین بچوں اور شوہرکوزہر دے کرہلاک کرنے والی خاتون کو سزائے موت
مصر کی ایک فوج داری عدالت نے 26 سالہ خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کوتین بچوں اور ...
بين الاقوامى