چلی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ 30 ستمبر کو نئے اسرائیلی سفیر کی اسناد وصول کرے گا۔ صدر گیبریل بوریچ نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک فلسطینی لڑکے کی ہلاکت کے ردعمل میں تقریب منسوخ کر دی تھی۔
اسرائیلی سفیرگل آرٹزییلی جمعرات کو سینٹیاگو کے لا مونیڈا پیلس میں دیگر سفارت کاروں کے ساتھ اپنی اسناد پیش کرنے کے لیے آئے۔ تاہم انہیں بتایا گیا کہ غرب اردن میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد یہ تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔
چلی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسی دن اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران شمالی مغربی کنارے میں ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کی ہلاکت کے نتیجے میں سیاسی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسناد کی پیشکش کو ملتوی کرنے کے فیصلے کو سمجھنا چاہیے۔