سعودی عرب میں الافلج کے مغرب میں الاحمر روڈ پر 5 سعودی نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی کار ایک اونٹ اسے ٹکرا گئی تھی، حادثہ کے بعد شہریوں میں غم اور غصے کی کیفیت پھیل گئی۔
سعودی شہری سوشل میڈیا پر اس المناک حادثے کی تفصیلات شیئر کرنے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اونٹوں کے مالکوں پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مالکان نے بے گناہوں کو مارنے کیلئے اپنے اونٹوں کو آزاد چھوڑ دیا تھا۔
آوارہ اونٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک آوارہ اونٹ ایک ایلانٹرا گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں 5 نوجوان سوار تھے۔ الافلج سے 30 کلومیٹر مغرب میں ریڈ روڈ پر حادثہ پیش آیا اور گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
بہت سے ٹویٹر صارفین نے 5 نوجوانوں کی موت کا سبب بننے والے اونٹ کے مالک کو نصیحت کرتے ہوئے پیغامات بھی بھیجے اور مطالبہ کیا کہ اس کا احتساب کیا جائے۔
صاحب الناقة اللي تسببت بموت خمس شبان اليوم يجب أن يحاسب وأصحاب الأبل المهمله بدون رقابه يجب أن يحاسبون ترك حلالك سائب وتسببك في الكثير من الحوادث لايمكن أن يكون أمر منطقي عندك حلال ياتقوم برعايته كامل الرعايه يا تحمله وتبيعه في أقرب سوق مواشي غير الكلام اللي قلت يعتبر كلام فاضي ، pic.twitter.com/wuUm8oUNTV
— فيصل بن حثلين (@faisal_rakan_) November 10, 2022
ہیش ٹیگ #الاحمر_الافلاج، اور #الروسان_روڈ_ٹریجک، ٹویٹر پر ٹرینڈ میں سرفہرست رہے۔
صارفین نے حادثے اور جوانوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی کہ وہ اس سڑک کی تنگی اور اس پر ٹرکوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے باعث رفتار کو کنٹرول کرنے کیلئے مداخلت کریں۔
سزا اور جرمانے
علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کے بقیہ حصے کی لائٹنگ مکمل کی جائے۔ یاد رہے الاحمر میونسپلٹی کی کوششوں کے نتیجے میں اس روڈ کا ایک بڑا حصے پر لائٹنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کا صرف 30 کلومیٹر کا حصہ باقی رہ گیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے جانوروں کے مالکان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اونٹوں کو منظور شدہ سڑک کے احاطے سے ہٹا دیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اونٹ مالکان اپنے اونٹوں کو روڈز سے دور رکھنے کا اہتمام کریں۔
-
العلا حادثہ میں زخمی سیاحوں کی حالت اطمینان بخش ہے: سعودی وزیر سیاحت کی عیادت
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ان سیاحوں کی عیادت کی جو "العلا- مدینہ منورہ" روڈ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ایک عجیب ٹریفک حادثہ، کار مکان کی دیوار پر جا رکی
سعودی عرب میں حال ہی میں ایک عجیب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی ایک ویڈیو سوشل ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: پلک چھپکنے کی دیر میں طالبعلم نے بچے کو ٹریفک حادثہ میں بچا لیا
سعودی عرب کے جنوبی مغربی عسیر ریجن کے علاقے بیشہ میں ایک ناقابل یقین منظر اس وقت ...
ایڈیٹر کی پسند