صوبہ خیبر پختونخوا [کے پی] کے ضلع شمالی وزیرستان میں خودکش دھما کے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے ایک حوالدار سمیت دو افراد شہید جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ کے بازار میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کی عمر 30 برس تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
-
کوئٹہ پولیس اہلکاروں پر خودکش حملہ، ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کر لی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس اہلکاروں کے ٹرک کے قریب ...
پاكستان -
کوئٹہ: بلوچستان کانسٹیبلری پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، 22 زخمی
تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
پاكستان -
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، چار فوجی شہید
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے ...
پاكستان