افغانستان وطالبان

طالبان کی داعش کے خلاف کارروائی، 8 کو ہلاک اور 7 کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغان طالبان نے داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کر کے 8 کو ہلاک اور 7 کو گرفتار کر لیا ہے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق داعش ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

طالبان ترجمان نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی میں نشانہ بنائے گئے داعش کارکنوں نے چینی ہوٹل اور شہریوں پر حملے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کارروائی کے دوران طالبان سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں