سعودی آرامکو کے ڈیجیٹل تبدیلی کاعمل تیزکرنےکے لیے7.2ارب ڈالرکے معاہدے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیزکرنے کے لیے مجموعی طور پر 7.2 ارب ڈالر مالیت کے 100 سے زیادہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دست خط کیے ہیں۔

ان معاہدوں پرسعودی عرب کے شہرظہران میں منعقدہ ساتویں سالانہ آئی کے ٹی وی اے فورم کے موقع پردست خط کیے گئے۔

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ایک پائیدار، متنوع اورعالمی سطح پر مسابقتی صنعتی ماحولیاتی نظام کوآگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سال کے آئی کے ٹی وی اے فورم نے 63 فی صد مقامی مواد (سعودی کمپنیوں کے ساتھ سودے) حاصل کیا ہے۔ گذشتہ سال منعقدہ فورم میں اس کی شرح 59 فی صد تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں