روس کا 50 سے زیادہ میزائلوں اور 7 ڈرونز سے یوکرین کے پاور انفراسٹرکچر پر حملہ

کیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں، الرٹ سائرن بجنے کے بعد شہری میٹرو پر چڑھ گئے: اے ایف پی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جمعہ کے روز روس نے یوکرین میں پاور انفراسٹرکچر پر حملہ کردیا۔ 50 سے زیادہ میزائلوں اور 7 ڈرونز کے ذریعہ بڑے حملے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین نے اعلان کیا کہ دو میزائلوں نے نیٹو کے رکن ملک رومانیہ کی فضائی حدود کو عبور کیا ہے۔ تاہم رومانیہ نے اس کی تردید کی ہے۔

رومانیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک کی فضائی حدود سے گزرنے والا کوئی میزائل ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

تاہم بخارسٹ نے اشارہ کیا کہ دو میزائلوں کا پتہ چلا جو اس کی سرزمین سے 35 کلومیٹر کا فاصلہ عبور کر گئے۔ جس کی وجہ سے جواب کے لیے فضائیہ کے دو طیاروں کو روانہ کرنے کی ضرورت پڑی۔ سابق سوویت جمہوریہ مالڈوواجس نے جمعرات کو روسی سرگرمیوں کو غیر مستحکم کرنے کی مذمت کی تھی نے اپنی فضائی حدود کی "ناقابل قبول خلاف ورزی" پر احتجاجاً روسی سفیر کو طلب کرلیا۔

یوکرین پر نئے روسی بمباری صدر زیلنسکی کے یورپی دورے کے بعد ہوئی ہے جس کے دوران انہوں نے لندن، پیرس اور برسلز کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران زیلنسکی نے اپنے یورپی اتحادیوں پر زور دیا تھا کہ وہ انہیں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور جنگی طیارے فراہم کریں۔

واضح رہے کیف کئی روز سے خبردار کر رہا تھا کہ روس کسی بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے مشرق میں فرنٹ لائن پر فوجی دباؤ کو تیز کردیا ہے۔

یوکرینی حکام نے بتایا کہ روس نے جمعہ کو ایس 300 ڈرونز کے علاوہ 50 سے زیادہ کروز میزائل اور 7 ایرانی ساختہ ڈرونز بھی اس حملے میں استعمال کئے ہیں۔ یوکرینی فضائیہ نے کہا کہ مجموعی طور پردشمن نے 71 میزائل داغے جن میں سے یوکرینی فضائیہ نے 61 کو تباہ کردیا۔

ایجنسی فرانس پریس کے صحافیوں کے مطابق کیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دوپہر سے پہلے انتباہی سائرن بجنے کے بعد دارالحکومت کے رہائشی روسی حملوں سے پناہ لینے کے لیے میٹرو پر چڑھ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں