برطانوی دارالحکومت لندن میں امریکی سفارت خانے نے بدھ کے روز سکیورٹی الرٹ کے بعد معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔سفارت خانے کی عمارت کے باہر سے ایک مشکوک پیکٹ ملا تھا جس کی وجہ سے حکام نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔
امریکی سفارت خانہ نے اپنےآفیشل ٹویٹراکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ کہ مقامی حکام نے تحقیقات کی ہیں اورسفارت خانے کے باہرملنے والےایک مشکوک پیکج کو کلئیر کردیا ہے۔اس کے بعد سفارت خانہ نے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔
The US Embassy is back to normal business operations. Local authorities investigated and cleared a suspicious package outside the Embassy. Thanks to @metpoliceuk for your swift action, and thanks to all visitors for your cooperation and patience at this time.
— U.S. Embassy London (@USAinUK) February 22, 2023