عرب ممالک کی یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف یو این کی قرارداد کی حمایت
اقوام متحدہ میں کل جمعرات کو یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف مذمت کی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں رکن ممالک کی اکثریت نے یوکرین سے روسی فوج کے فوری انخلا کی حمایت میں ووٹ دیا۔
یہ قرارداد یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا ایک سال مکمل ہونے سے پہلے پیش کی گئی۔ اقوام متحدہ کے 141 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
سات ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ دیگر 32 ممالک نے حصہ نہیں لیا، جن میں چین، بھارت، پاکستان اور ایتھوپیا شامل ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت سمیت خلیجی اور عرب ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اردن، مصر، عمان، لیبیا، عراق اور اسرائیل نے بھی مذمتی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔