ٹرمپ بھی مستثنیٰ نہیں، ماضی میں امریکی قیدی صدارت کی دوڑ میں شامل رہ چکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مین ہٹن میں جیوری کی طرف سے ان کے خلاف لگائے گئے الزامات میں فرد جرم لگا دی گئی تاہم یہ یہ فرد جرم بھی ٹرمپ کو امریکی صدر کے لیے الیکشن لڑنے سے نہیں روکے گی۔ وہ اس کے باوجود 2024 کا الیکشن لڑ سکیں گے۔ واضح رہے کہ بغاوت یا حکم عدولی کے سوا دیگرالزامات کی فرد جرم کےباوجود بھی کوئی شہری امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے۔

اس اصول سے 77 سالہ سابق صدر ٹرمپ کو بھی استثنی حاصل نہیں ہے۔ امریکی تاریخ میں ایسی مثال پہلے بھی سامنے آچکی ہے جب ایک قیدی نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ سوشلسٹ یوجین وکٹر ڈیبس (1855-1926) نے سابق تمام حالات اور شکستوں کے باوجود 1920 میں صدارت کے لیے اپنی امیدواری کا اس وقت اعلان کیا تھا جب وہ اشتعال انگیزی کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے تھا۔ تاہم بعد میں وہ 913,693 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود الیکشن ہار گئے تھے۔

حیال رہے ڈیبس 14 سال کی عمر میں ریلویز میں لیبر مارکیٹ میں داخل ہوئے تھے بعد میں ریلوے کارکنوں کے لیے یونین بنانے میں اہم کردار بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے ٹیرے ہوٹ (1879-1883) کے کلرک کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور انڈیانا سٹیٹ لیجسلیچر (1885) کے رکن بھی رہے۔

سوشلسٹ پارٹی نے انہیں 1904، 1908 اور 1912 کے ساتھ ساتھ 1920 میں ملک کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے ہر الیکشن میں پہلے سے زیادہ تعداد میں ووٹ حاصل کیا لیکن وہ الیکٹورل کالج میں کوئی ایک ووٹ بھی نہیں جیت سکے۔

جہاں تک ڈیبس کی ایک قیدی کے طور پر گرفتار ہونے کی واضح ترین تصویر کا تعلق ہے اسے امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز انتظامیہ نے محفوظ کرلیا۔ انہیں ایک امریکی ٹریڈ یونین لیڈر اور دنیا کے صنعتی کارکنوں کے بانی اراکین میں سے ایک کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

ڈیبس کی تاریخ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے امریکن ریل روڈ ایسوسی ایشن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایسوسی ایشن ملک کی پہلی صنعتی انجمنوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ تاریخ کو یاد رککھیں تو دونوں آدمیوں ایک سوشلسٹ اور ایک ریپبلکن کے درمیان تاریخ کے وسیع فرق کے باجود ٹرمپ کے لیے اگلے سال اوول آفس پہنچنے کے لیے امید کا دروازہ ابھی بھی کھلا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں