اسرائیل کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اسرائیل نے یونان کو سپائیک اینٹی ٹینک میزائل فروخت کرنے کے لیے 1.44 بلین شیکل (400 ملین ڈالر) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سپائیک ایک گائیڈڈ ٹینک شکن میزائل ہے جسے کئی یورپی یونین اور نیٹو ممالک استعمال کرتے ہیں جو اسرائیل کے سرکاری دفاعی ٹھیکیدار کمپنی رافیل نے تیار کیا ہے۔
رافیل کے سی ای او یوو ہار-ایون نے کہا، "اسپائیک میزائل یونانی فوج کے آپریشنل ٹولز کے پورٹ فولیو کو مضبوط کریں گے اور ہم مستقبل قریب میں اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے مزید توسیع کی توقع رکھتے ہیں۔"
یہ نیٹو میں نئے شامل ہونے والے رکن فن لینڈ کے ساتھ اسی سائز کے فضائی دفاع کے معاہدے کے کچھ ہی دن بعد آیا ہے۔
پچھلے ہفتے اسرائیل اور رافیل نے کہا تھا کہ وہ 4 اپریل کو نیٹو میں باضابطہ طور پر شمولیت کے بعد فن لینڈ کو ڈیوڈز سلنگ جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کریں گے۔
فن لینڈ کو 316 ملین یورو (345 ملین ڈالر) کے معاہدے میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کردہ دفاعی نظام ملے گا۔ تاہم اسے ابھی بھی امریکا سے منظوری درکار ہے۔
-
آبادکاروں کے جلوس کے موقع پر نابلس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں
فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی آج پیر کو مغربی کنارے میں نابلس کے ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحا کے قریب پناہ گزین کیمپ ...
مشرق وسطی -
پوپ کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد پر گہری تشویش کا اظہار
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اتوار کے روز ایسٹر کی تقریب سے خطاب ...
بين الاقوامى