اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحا کے قریب پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر ایک فلسطینی شہری کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا ہے کہ اس کی افواج اریحا کے قریب عقبہ جبر کیمپ میں کاروائی کر رہی ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فلسطین میں ہلال احمر نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک کو سر میں گولی لگی ہے۔
یہ کارروائی مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک حملے میں دو برطانوی اسرائیلی خواتین کی ہلاکت اور تدفین کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔
-
پوپ کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد پر گہری تشویش کا اظہار
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اتوار کے روز ایسٹر کی تقریب سے خطاب ...
بين الاقوامى -
وادی اردن میں فلسطینی کی فائرنگ سے دو یہودی آباد خواتین ہلاک، ایک زخمی
فائرنگ کرنے والا گاڑی خراب ہونے پر پیدل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، فوج نے علاقے ...
مشرق وسطی -
امن کے لیے مصر کے امریکہ، اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں سے وسیع رابطے
غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی چھاپے، فلسطینی گروپوں کے جوابی راکٹ حملے
بين الاقوامى