برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کل بدھ کو ایک مقامی ریڈیو پر انٹرویو کے دوران رو پڑے ۔
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی طرف سے دکھائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ اپنی بات جاری نہ رکھ سکے۔
وہ پولیس کی جانب سے گذشتہ روز دارالحکومت میں واقع ان کے گھر پر چھاپے اور تلاشی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔
بولسونارو، ایک ماہ قبل امریکا سے لوٹے ہیں ، جہاں سے وہ گذشتہ نومبر میں انتخابات ہارنے کے بعد سے قیام پذیر تھے۔
وہ اگلے بدھ کو عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پیش ہوں گے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نومبر 2021 اور گذشتہ سال جنوری کے درمیان وزارت صحت کے ضوابط پر "کورونا" ویکسینیشن کے بارے میں غلط اعداد و شمار فراہم کیے۔
جس کی وجہ سے ان کے سابق معاون مورو سیڈ باربوسا اور ان کے دو محافظوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
گذشتہ روز صبح کے وقت ، وفاقی پولیس کی جانب سے ان کے گھر کی تلاشی لی گئی، پولیس کا انداز قدرے ذلت آمیز تھا، جس کا اندازہ مقامی میڈیا کی کوریج سے لگایا جا سکتا ہے۔
مقامی ریڈیو "جوویم پین " کو انٹرویو میں جو کچھ انہوں نے بیان کیا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ پولیس نے ان کی بیوی مشیل بولسونارو کے سامان اور ہینڈ بیگ کی تلاشی لینے کے علاوہ ان کا موبائل فون اور دو کمپیوٹرز ضبط کر لیے، اور ان کی اکلوتی بیٹی، 12 سالہ لورا کے سامنے ان کی تصویریں کھینچی گئیں۔
-
سعودی عرب نے ویزا اسٹیکرختم کردیے،سات ممالک میں ای ویزا متعارف
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے ...
بين الاقوامى -
'شارٹ کشنز'، لگژری، اور ماحول دوست سیاحت: راس الخیمہ میں سب کچھ ہے
راس الخیمہ، خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔موسمیاتی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ’کچھوے‘ کی شکل کی چٹانیں عوام کی توجہ کا مرکز
سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی شہر العلاء میں کچھوے کی شکل کی چٹانوں نے ...
مشرق وسطی