فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی اپنے قریبی عزیز پر حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے ملک میں غم وغصے کا سبب بننے والی نام نہاد پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے کے موقع پر اپنی اہلیہ بریجیٹ کے بھتیجے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ریکیاویک میں یورپ کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ "یہ اقدامات ناقابل قبول اور ناقابل بیان ہیں۔ ان کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور کسی بھی قسم کا تشدد بلا جواز ہے‘‘۔

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کی اہلیہ کے بھتیجے کو فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران حملے کے دوران زخمی کردیا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے جرمن خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بریجیٹ میکروں کے بھتیجے کو پیر کو سر، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئیں۔

پولیس نے حملے کے سلسلے میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متاثرہ کے والد ژاں الیگزینڈر ٹرونو نے علاقائی نیوز نیٹ ورک "فرانس بلیو پیکارڈی" کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو مارا پیٹا گیا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہماری چاکلیٹ کمپنی (ٹرونو) فرانسیسی صدر کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس معاملے میں کوئی مالی تعلق نہیں ہے لیکن ہم نفرت سے دوچار ہیں جو کبھی کبھی تباہ کن ہوتی ہے اور ہماری بہت سی کمپنیاں نقصان اٹھا چکی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ لوگوں پر اس لیے حملہ کرنا کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں "مضحکہ خیز" ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں