روسی فوجیوں نے ہفتے کے روز ماسکو کے جنوب مغربی کنارے پر مشین گنیں نصب کر دی ہیں۔ اخبار ویدو موستی میں ان کی مشین گن پوزیشن کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں مسلح پولیس اہلکاروں کو اس مقام پر اکٹھے ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں آ کر ایم 4 ہائی وے اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اس پر آمادۂ بغاوت واگنر ملیشیا کے کرائے کے فوجی چل رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ روسی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔