پیرس کے نواحی علاقے نانٹیرے میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 17 سالہ فرانسیسی نوجوان نایل مرزوق اس گاڑی میں اکیلا نہیں تھا جب ایک پولیس اہلکار نے اسے گولی مار دی۔ اس کے ساتھ ایک اورنوجوان بھی تھا جو خوفزدہ ہو کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی تھی مگر وہ خوف زدہ تھا۔
اس نوجوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے اسے گواہی کے لیے طلب کیا ہے۔ کل سوموار کے روز وہ پولیس کے سامنے بیان دے گا۔
"زميله أمره بإطلاق الرصاص عليه ولم نكن تحت تأثير الكحول".. مرافق المراهق "نائل" يروي تفاصيل مثيرة للحظة مقتل صديقه على يد الضابط الفرنسي#الحدث pic.twitter.com/qBdPu5EGS7
— ا لـحـدث (@AlHadath) July 1, 2023
نوجوان نے وضاحت کی کہ اس نے یہ کلپ ان تمام جھوٹی افواہوں کی تردید کے لیے تیار کیا ہے جو اس کے دوست کے کیس سے متعلق ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ "میں سچائی کو ظاہر کرنے کے لیے اس ویڈیو کو شوٹ کرنا چاہتا تھا، کیونکہ سوشل نیٹ ورکس پر میرے دوست نایل کی موت کے بارے میں بہت سی جعلی خبریں پھیلی ہوئی ہیں۔"
پولیس وین نے ان کا تعاقب کیا
منگل 27 جون کو گاڑی میں سوار تیسرے مسافر نے جسے نایل چلا رہا تھا نے اپنے دو ساتھیوں سمیت شہر کی سیر کرنے کے لیے ایک پیلی مرسڈیز ادھار لی تھی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ کسی بھی طرح سے منشیات یا الکحل کے زیر اثر نہیں تھے، ان کے بارے میں جو افواہیں چل رہی تھیں وہ غلط تھیں۔
اس کے علاوہ اس نے زور دیا کہ وہ معمول کے مطابق گھوم رہے تھے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ ایک پولیس کار ان کا پیچھا کر رہی ہے تو وہ تھوڑی دیر بعد رک گئے۔
اس وقت ایک اہلکار قریب آیا اور نائل کی طرف والے دروازے کو کھولنے کو کہا۔ اس نے کار کا شیشہ نیچےکیا۔ پھر ایک اور پولیس والا آیا۔
پہلا پولیس والا کہتا ہے انجن بند کر دو ورنہ گولی مار دوں گا۔
اس نے اپنے ہتھیار کے بٹ سے نائل کو مارنے کے بعد دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا: "باہر نکل جاؤ ورنہ میں تمہیں سر میں گولی مار دوں گا۔"
پھر پولیس اہلکار نے اسے گولی مار دی
دوسرے پولیس والے نے کہا اسے گولی مارو
لیکن پہلے افسر نے اپنی بندوق کے بٹ سے لڑکے کو دوبارہ مارا۔ نایل نےغیر ارادی طور پر بریک پیڈل سے اپنی ٹانگ اٹھا لی اور گاڑی چلنے لگی جس سے دوسرے پولیس والے نے نوجوان پر براہ راست گولی مار دی۔اس طرح گاڑی رک گئی۔
جب گاڑی رکی تو نائل کا ساتھی بھاگا،اس ڈر سے کہ اس کا بھی وہی حشر ہو گا جو نایل کا ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں قتل کے واقعے کے بعد ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پرتشدد مظاہروں میں اب تک سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
-
فرانس فسادات،1311 افراد گرفتار: صدر ماکرون کا جرمنی کا سرکاری دورہ ملتوی
فرانسیسی صدر عمانوایل ماکرون نے ملک میں بدامنی کے پیش نظراتوار سے شروع ہونے والا ...
بين الاقوامى -
پولیس فائرنگ سے پیزا ڈلیوری بوائے کی ہلاکت، فرانس میں ھنگامہ برپا
جاتے ہوئے نائل نے کہا ماں میں آپ سے پیار کرتا ہوں، ماں نے کہا اپنا خیال رکھنا
ایڈیٹر کی پسند -
فرانس:پرتشدد احتجاج کےدوران صدر میکروں کی موسیقی کنسرٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل
متنازع ویڈیو پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید غم وغصہ
بين الاقوامى -
فرانس: پیرس میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہرے بھڑک اٹھے
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقوں میں ایک نوجوان کی پولیس کی فائرنگ سے ...
بين الاقوامى