ہم جنس پرستی انسانی فطرت کے خلاف، اس کا تہذیب سے کوئی تعلق نہیں ہے: امام کعبہ
اللہ تعالی نے مرد اور عورت کے درمیان نکاح کو عالمی قانون بنایا ہے: شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی
امام کعبہ شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو درست جبلت پر ہی پیدا کیا ہے۔ ہم جنس پرستی انسانی فطرت کے خلاف ہے اور اس کا تہذیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شیخ فیصل غزاوی نے مسجد حرام میں جمعہ کے خطبہ کے دوران کہا کہ اللہ تعالی نے ایک مرد اور عورت کے درمیان انسانی نکاح کو ایک عالمی قانون بنایا ہے لیکن شیطان بندے کے لیے یہ چاہتا ہے کہ وہ حدود الٰہی سے تجاوز کر جائے اور ناگوار کام میں مبتلا ہو جائے۔
امام کعبہ شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نے متنبہ کیا کہ آج صورت حال اس قدر بگڑ گئی ہے کہ انسان فطرت کے خلاف ٹکرا گیا۔ مرد کو مرد اور خاتون کو خاتون کے ساتھ شادی کرنے کےقانون منظور کیے جا رہے ہیں۔ حتی کے جانوروں کے ساتھ شادی تک کو درست کہا جارہا ہے۔ یہ جنسی بگاڑ اور کج روی ہے۔ شیطان نے انسان کے لیے ہر قسم کی فحاشی کو ترقی اور تہذیب بنا دیا ہے۔ اس قدر بگاڑ آگیا ہے کہ ہم جنس پرستی کی مخالفت کرنے والے کو پسماندہ اور انتہا پسند سمجھا جانے لگا ہے۔ جبلتیں پلٹ گئیں اور انسان پاکیزگی کے مقابلہ میں بے حیائی اور نیکی کے مقابلے میں برائی کا شکار ہوگئے۔ اخلاقی گرواٹ نے انسانیت کو حیوانیت کے گڑھے میں پھینک دیا ہے۔
-
خطبہ حج کے دوران امام صاحب کا مسلمانوں کے اتحاد پر زور
’’دین میں تمام تعلیمات ہیں جو مسلمانوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، شریعت میں حکم ہے ...
حج -
ریاض کی مساجد میں امامت کے لیے نجدی لہجہ میں تلاوت شرط قرار
سعودی عرب کے دیگر شہروں میں امام کی پسند اور خواہش کے مطابق تلاوت کی جائے گی
ایڈیٹر کی پسند -
نماز کی امامت کراتے مشہور نوجوان مصری قاری شیخ عبداللہ کامل انتقال کر گئے
مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللہ کامل امریکہ میں 37 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر ...
بين الاقوامى