قرآن بے حرمتی: یمن میں حوثی حکام نے سویڈن کی درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں شمالی علاقوں پر قابض حوثی حکام نے سویڈن میں 28 جون کو قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے زیر تسلط علاقوں میں سویڈن کی اشیا درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

’’المسیرہ‘‘ ٹی وی کے مطابق حوثی وزیر تجارت نے کہا کہ یمن پہلا اسلامی ملک ہے جس نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات اور قرآن مجید کی بے حرمتی پر ٹھوس جواب دیتے ہوئے سویڈش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیر تجارت نے سویڈش کی درآمدات کو محدود قرار دیا لیکن کہا کہ اس فیصلے کی علامتی اہمیت ہے اور یہ کہ پابندی حوثیوں کے لیے کم سے کم تھی۔ انہوں نے کہا ہمارا برادر اسلامی ملکوں سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ بھی سویڈن پر اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کردیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں