ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب سے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا سعودی وزارت خارجہ کی عمارت میں ان کا استقبال کیا۔
وزير الخارجية الإيراني حسين أمير عبد اللهيان يصل #الرياض.. ومراسل #الحدث عبد المحسن الحربي يكشف تفاصيل جدول الزيارة#السعودية#إيران pic.twitter.com/zN2ovj4cJm
— ا لـحـدث (@AlHadath) August 17, 2023
ملاقات کے بعد دونوں عہدیداران مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر جمرات کے روز ریاض پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔
سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں مارچ کے دوران تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان سات سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔
سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشھد میں قونصل خانے پر مظاہرین کےحملے کے بعد ایران کے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے تھے۔