سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ورلڈ سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔
تقریب کا افتتاح سعودی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے کیا۔ وہ تقریب میں اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کی نمائندگی کر رہے تھے۔
ریاض میں ہونے والے مقابلے پیرس کی 2024 اولمپکس کے لئے کوالیفائنگ رائونڈ ہیں۔
افتتاحی تقریب میں عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر محمد جالوداور مقابلو ں میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی قومی فیڈریشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔
ان مقابلوں کا اہتمام شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کیا جا رہا ہے جہاں پر عالمی معیار کی سہولتوں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
-
ریاض میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد، تیاریاں مکمل
سینئر ویٹ لفٹنگ چیپئن شپ 2023 اگلے سال پیرس میں ہونے اولمپکس مقابلوں کے کوالیفائنگ ...
بين الاقوامى -
ریاض ایئر اور اسپین کے اٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ فٹ بال کلب کے مابین کثیر سالہ شراکت
سعودی عرب کی نئی ایئر لائن ریاض ایئر اور ہسپانوی فٹ بال کلب اٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ نے ...
بين الاقوامى -
السعودیہ کی الریاض اور جدہ سے بیجنگ کے لیے نئی براہ راست پروازوں کا آغاز
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے دارالحکومت الریاض اور ساحلی شہر جدہ سے ...
بين الاقوامى