گذشتہ اتوار کو لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان اور سیلاب کے دوران جہاں ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ لقمہ اجل بن گئے وہیں بڑی تعداد میں شامی اور فلسطینی مہاجرین بھی اس آفت کی زد میں آئے ہیں۔
آفت زدہ علاقوں میں مصیبت کا شکار لوگوں میں شام کی ایک مشہور فنکارہ مہا المصری بھی شامل ہیں جن کا ایک بھانجا اور اس کے بیوی بچے سیلاب میں لاپتا ہوگئے ہیں۔
مہا نے بتایا کہ سیلاب اور سمندری طوفان "دانیال" کی وجہ سے اس کا ایک بھانجا اور اس بیوی اور چار بچے کھو گئے ہیں۔
"فور سیزنز" کی ہیروئن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اپیل کی جو ان کے عزیزوں کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں کہ وہ ان کی تلاش میں مدد کریں۔ اس نے لاپتا بھانجے اور اس کی فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں اوران کے ٹھکانے کے بارے میں بھی بتایا جہاں طوفان سے قبل وہ موجود تھے۔
اپنی پوسٹ میں فنکارہ نے لیبیا کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم برادر لیبیا کے لوگوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں، ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مشکل کی ان گھڑیوں میں انہیں طاقت اور امن عطا فرمائے۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا اے اللہ ! لیبیا کے لوگوں کی حفاظت فرما۔ اے اللہ ہم ان کی زندگی، صحت اور خوشیاں تیرے سپرد کرتے ہیں، یا اللہ ان کی کمزوری پر رحم فرما، ان کی پریشانیوں کو دور فرما، ان کی پریشانیوں کو آسان فرما اور ان کے مرنے والوں پر رحمت نازل فرما۔"
قابل ذکر ہے کہ لیبیا کے متعدد مقامی حکام نے اس امکان کا اعلان کیا تھا کہ ملک میں گزشتہ اتوار کو آنے والی تباہی کے متاثرین کی تعداد 20,000 تک پہنچ جائے گی۔ ابھی تک اس طوفان کی وجہ سے تقریباً 30,000 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
-
شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے لیبیا میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی
سعودی امدادی ادارے ’’شاہ سلمان مرکز برائے ریلیف و انسانی امداد‘‘ نے ’’ العربیہ‘‘ ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی،20 ہزار تا حال لاپتا
جمعرات کو لیبیا کی ہلال احمر نے سیلاب متاثرین کی ایک خوفناک تعداد کے بارے میں ...
بين الاقوامى -
سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی لیبیا میں سیلاب متاثرین کو امداد مہیّا کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ...
بين الاقوامى