برطانوی اداکاررسل برانڈ کےخلاف جنسی تشدد کی شکایات میں اضافہ
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ ان الزامات کا تعلق "پرانے " حقائق سے ہے۔ پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہےاور اس وقت تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا
لندن پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ برطانوی اداکار48 سالہ رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات اور شکایات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے وسط میں برانڈ پر خواتین پر عصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ان الزامات کا تعلق "پرانے واقعات" سے ہے اور پولیس ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس حوالے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
دوسری طرف اداکار رسل برانڈ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریاستی اداروں کی طرف سے عاید کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
’سنڈے ٹائمز‘ اور برطانیہ کے چینل فور کی طرف سے رسل برانڈ کی جنسی تشدد کے الزامات کی نشر کی گئی ہے۔
رسل برانڈ پر اب تک چار خواتین نےعصمت دری ، جنسی زیادتی اور نفسیاتی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
برانڈ نے زور دے کر کہا کہ اس کے تعلقات ہمیشہ "رضامندی" پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بھی جب اس نے اعتراف کیا کہ اس کا جنسی سلوک بے قابو رہا ہے۔
ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اس نے پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں پچھلے ہفتے کے دوران اپنی پوزیشن کو "مشکل" قرار دیا اور جنسی زیادی کے الزامات پر مداحوں کی طرف سے حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔
-
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت برطانیہ کو پی این ایس طارق تحفے میں دے دیا
پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس طارق انگلینڈ کے سپرد کر دیا گیا، برطانوی حکومت نے ...
پاكستان -
بچوں کی قاتل برطانوی نرس کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ کارروائی کا آغاز
برطانوی عدلیہ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ بچوں کے قتل میں ملوث نرس لوسی لیٹبی جسے ...
بين الاقوامى -
مصر : نوعمر لڑکیوں کو جنسی طور پر بلیک میل کرنے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
مصر نے ملک میں نوعمر لڑکیوں کو پھنسانے اور جنسی طور پر بلیک میل کرنے میں ملوث ایک ...
بين الاقوامى