’ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں‘ طابا شہر پراسرائیلی حملے کے بعد مصر کا باضابطہ ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی سے ملحقہ مصری شہر طابا میں جمعرات کی شب گرنے والے میزائل کے نتیجے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کے بعد مصر کا پہلا سرکاری رد عمل سامنے آیا ہے۔

مصر کےایک خودمختار ذریعے نے جمعہ کو تصدیق کی کہ میزائل لانچ کرنے کی منزل کا تعین ہونے کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز دستیاب ہیں۔

جواب کا حق محفوظ

قاہرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ میزائل طابا ایمبولینس کی عمارت اور شہر کے مرکزی ہسپتال کی انتظامی رہائش گاہ پر لگا۔

اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ اسے بحیرہ احمر پر مصر کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب آج صبح ایک سکیورٹی واقعے کا علم ہے۔

اسرائیلی معذرت

مصر کی سرحد سے ملحقہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

گذشتہ ہفتے مصر کی جانب سے رفح کراسنگ پر ایک امدادی قافلہ داخل ہونے کے فوراً بعد جنوبی غزہ میں اس مقام پر ایک دھماکہ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے بعد میں اعلان کیا کہ اس کا ٹینک غلطی سے سرحد کے قریب ایک مصری پوزیشن سے ٹکرا گیا تھا۔ اس واقعے پر وہ مصر سے معذرت خواہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں