سپین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مختصروقت کے لیے رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس امر کا اظہار سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے ریڈیو 'آر این ای' سے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ' جہاں تک فلسطینی ریاست اور فلسطینیوں کے بارے میں ہماری پوزیشن یا موقف کا تعلق ہے وہ بہت واضح ہے کہ ہم فلسطینی ریاست کے حق میں ہیں۔ مگر بہت تھوڑی مدت میں۔' ان کا کہنا تھا فلسطینی ریاست کی موجودگی مشرق وسطیٰ میں امن کی ضمانت بنے گی۔'
وزیر خارجہ نے یہ انٹرویو وزیر اعظم سپین پیڈرو سانچیزے کا اسرائیل کا دورہ شروع ہونے سے پہلے ریڈیو کو دیا ہے۔ سپین کے وزیر اعظم اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ سپین نے اسرائیل حماس تصادم کے تناظر میں فلسطین بارے ایک امن کانفرنس کی میزبانی کی اپنی پیشکش کا بھی اعادہ کیا۔
-
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل کے دورے کے دوران جنگ بندی کی حمایت
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر جنگ بندی کی حمایت کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں ناکام ہو چکا ہے۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اسرائیل اپنے اہداف ...
مشرق وسطی -
بلوچستان کی صوبائی حکومت بولان میڈیکل کالج میں فلسطینی طلباء کی کفالت کرے گی
بلوچستان کی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ جنوب مغربی پاکستان کے صوبے کی ...
پاكستان