ایک روسی نوجوان طالبہ نے جمعرات کویوکرین کی سرحد کے قریب واقع شہر برائنسک کے ایک اسکول میں اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد لڑکی نےخود کشی کرلی۔
"ملٹی بارود رائفل"
تفتیش کاروں نے بتایا کہ "ایک 14 سالہ لڑکی ایک ملٹی چیمبر شاٹگن اسکول لے کر آئی تھی جس سے اس نے اپنے ہم جماعتوں کو گولی ماری"۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک اور پانچ طلبا زخمی ہوگئے جب کہ خود کشی کرنے والی لڑکی بھی ہلاک ہوگئی۔
خوفناک سانحہ
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے وضاحت کی کہ سانحہ کے محرکات اور حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خطے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ "آج برائنسک کے اسکول نمبر 5 میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا جہاں ایک طالبہ نے اسکول میں آتشیں اسلحے سے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں‘‘۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام زخمی اسکول کے بچے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
-
ملالہ یوسفزئی کی منڈیلا لیکچر میں خواتین کے ساتھ طالبان کے سلوک کو نسل پرستی سے تشبیہ
امن کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے منگل کو نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے زیرِ ...
بين الاقوامى -
حماس نے ہمارے قیدیوں کو رہا کرنے سے قبل "سکون بخش ادویات" دی تھیں: اسرائیلی ڈاکٹر
اسرائیلی وزارت صحت میں نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور کنیسٹ ہیلتھ کمیٹی کے ...
مشرق وسطی -
پوتین کا دورہ: سعودی روسی تعاون کا اہم سنگ میل، تیل کی منڈی پر اثرات مرتب ہونگے
اوپیک پلس اتحاد کے تعاون سے دونوں ملکوں کی کوششوں نے تیل کی قیمتوں میں استحکام کو ...
ایڈیٹر کی پسند