غزہ کے بچوں کے کرسمس سے متعلق سوال پر برطانوی وزیر اعظم شرمسار
رشی سوناک جنگ بندی کی مخالفت کے اپنے فیصلے پر قائم مگر غزہ میں جانوں کےضیاع پرخاموش
سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما اسٹیفن فلن نے برطانوی ہاؤس آف کامنز میں ایک اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو ٹیلی ویژن کے سامنے ایک سوال سے شرمندہ کردیا۔
فلن نے استفسار کیا کہ "کیا وزیر اعظم اس موسم سرما میں غزہ میں بمباری کا نشانہ بننے والے بچوں کو کرسمس کا پیغام دے سکتے ہیں؟"۔
فلن نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو اندازہ ہے کہ 25 دسمبر کرسمس کے دن تک تقریباً 1400 مزید بچے مارے جائیں گے۔
اس کے بعد انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے "شرمناک طور پر" اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کی تحریک پر ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "وزیراعظم کیسے وضاحت کر سکتے ہیں کہ 153 ممالک نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ کیوں دیا، جب کہ برطانیہ نے جنگ بندی کی قرارداد میں ووٹ سے گریزکیوں کیا؟"
سوناک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو غزہ میں لڑائی کے شہری آبادی پر پڑنے والے "تباہ کن اثرات" پر گہری تشویش ہے۔
The SNP's Stephen Flynn encourages Rishi Sunak to "share his Christmas message for children being bombed in Gaza"
— Bloomberg Middle East (@middleeast) December 13, 2023
Hamas must "stop launching rockets into Israel" for a "sustainable cease-fire," says the UK prime minister https://t.co/ZgariaWAqV pic.twitter.com/kfEsffPceW
سوناک نے کہا کہ "بہت سے لوگ پہلے ہی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جس پر ہم نے زور دیا۔ میں نے ذاتی طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ غزہ میں بہت جانی نقصان ہوچکا ہے‘‘۔
سوناک نے ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی اس تنازعہ کو ضرورت سے ایک لمحہ زیادہ دیر تک جاری نہیں دیکھنا چاہتا۔ ہم ایک پائیدار جنگ بندی کی حمایت میں ثابت قدم رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ حماس کو اسرائیل پر راکٹ داغنا بند اور یرغمالیوں کو فوری رہا کرنا چاہیے‘‘۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری ،زمینی کارروائیوں کے ساتھ پٹی کے ایک بڑے حصے کی تباہی، انسانی حالات کے بگاڑ، 18,500 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت اور 15 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی نقل مکانی اور بے گھر ہونے کا باعث بنی ہے۔
-
ارجنٹائن کے نومنتخب صدر نے مراکشی نژاد یہودی ربی کو اسرائیل میں سفیر مقرر کر دیا
ارجنٹائن کے نئے صدر جیویر ملے نے کل بدھ کو ایک یہودی مذہبی رہ نما [ربی] کو اسرائیل ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج نے غزہ میں قبروں کو بھی بلڈوزروں سے روند ڈالا
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی اینٹ سے اینٹ بجا ...
مشرق وسطی -
موسیٰ ابو مرزوق کا حماس کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سینیئر اہلکار نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی جماعت ...
مشرق وسطی