امریکہ کے ایک پادری اور اس کی بیوی پر کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی اسکیم میں سینکڑوں مقامی عیسائیوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کولوراڈو کے پادری جس پر کرپٹو کرنسی اسکیم میں اپنی مسیحی برادری سے 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے، نے فراڈ کا اعتراف کیا ہے، لیکن دلیل دی کہ اسے خدا نے ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ، کیٹلن، نے اپنی تخلیق کردہ آن لائن کریپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے مقامی عیسائیوں کو جھانسہ دیا کہ خدا نے اسے بتایا ہے کہ اگر لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو وہ امیر ہو جائیں گے۔
استغاثہ کے مطابق، یہ کرپٹو اسکیم حقیقت میں "عملی طور پر بیکار" تھی، جس میں سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ ریگالڈو نے اس رقم کو شاہانہ طرز زندگی کے لیے استعمال کیا۔
الزامات کے بارے میں ایک ویڈیو بیان میں، ایلی نے اعتراف کیا کہ جوڑے نے 1.3 ملین ڈالر ضائع کیے جو کرپٹو کرنسی کے ذریعے جمع کیے گئے۔
ریگالڈو نے کہا کہ ان کا منصوبہ خدا کی طرف سے الہام ہوا۔
پادری نے دعوی کیا کہ رقم کا آدھا حصہ ان کے گھر کو دوبارہ تعمیر پر صرف ہوا جسے رب نے ہمیں کرنے کے لیے کہا"
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے" ہم خدا کی جانب سے معجزے کا انتظار کر رہے ہیں۔"
-
فروری کے عام انتخابات کے لیے ڈیجیٹل تشہیری مہمات کی حکمرانی، پاکستانی نقاش فارغ
انتخابی پینٹنگ اور بینر پرنٹنگ کےڈیجیٹل ہو جانے سے پرانے فنکاروں کے کام اور آمدنی ...
پاكستان -
اطالوی ٹینر بوسیلی کی العلا میں چھٹی پرفارمنس کے لیے واپسی
شاندار مرایا کنسرٹ ہال موسیقی اور تفریح کے فروغ پزیر مرکز کی حیثیت سے شہرت رکھتا ...
مشرق وسطی -
سائنس دانوں نے قیامت کی گھڑی سیٹ کر دی...کیا دنیا ختم ہونے والی ہے!؟
قیامت کی گھڑی منگل 23 جنوری 2024 کو اپ ڈیٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔گذشتہ سال گھڑی ...
ایڈیٹر کی پسند