ترکیہ کے انٹیلی جنس سربراہ کی حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ سے قطر میں ملاقات
پیرس کانفرنس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے بارے میں سامنے آنے والی تجاویز ان دنوں مشرق وسطیٰ اور امریکہ و مغرب میں زبان زد عام ہیں۔ اسی تناظر میں ترکیہ کے انٹیلی جنس کے سربراہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ' ٹی آر ٹی ' نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا ہے یہ ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی ہے۔
ترکیہ کے انٹیلی جنس ہیڈ ابراہیم کلین اور اسماعیل ھنیہ نے ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے زیر بحث تجاویز اور جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نیزاس موقع پر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کو پیش کردہ تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی۔