کل سوموار کو سوڈان کے بیشتر علاقوں میں مواصلاتی رابطوں میں خلل کی وجہ سے شہریوں کو ایک نئی پریشانی میں ڈال دیا۔
مواصلاتی شعبے کے دو ذرائع اور سوڈان نیوز ایجنسی کا خیال ہے کہ یہ خرابی ریپڈ سپورٹ فورسز کا ایک دانستہ اقدام ہے جس کہ وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام معطل ہوگیا۔
ریپڈ سپورٹ فورسز نے سرکاری طور پر ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ نیم فوجی دستوں کا مواصلاتی بندش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بہت سے سوڈانی باشندوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد تک رابطپ نہیں کرسکتے۔
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز [آر ایس ایف] کے درمیان جنگ کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ خانہ جنگی کی وجہ سے 7.5 ملین سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے اور قحط کی کی صورت حال ہے۔
لاکھوں لوگ خوراک اور دیگر ضروریات خریدنے کے لیے آن لائن ادائیگیوں پر انحصار کرتے ہیں جو نیٹ ورک میں خلل کی وجہ سے اب ناقابل رسائی ہیں۔
انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے اتوار کو "ایکس" پلیٹ فارم پر ڈیٹا شائع کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دو بڑے سروس فراہم کنندگان ہیں اتوار کو صفر سروس فراہم کررہے تھے۔
سوڈان نیوز ایجنسی (SUNA) اور مواصلات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ رابطے منقطع کر دیے اور مطالبہ کیا کہ مغربی علاقے دارفور میں نیٹ ورک کی بندش کو ٹھیک کیا جائے، جہاں بڑی حد تک اس کا کنٹرول ہے۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ دارفر میں بندش کی وجہ کیا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ذریعہ نے دارفور میں مواصلاتی بندش کی ذمہ داری فوج پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نے وہاں اور دیگر علاقوں میں مہینوں تک مواصلاتی بندش کا حکم دیا تھا۔
-
ایرانی ڈرون سوڈان کی خانہ جنگی میں جدید ترین پراکسی ہتھیار بن گئے
سینئر مغربی حکام کے مطابق بحیرۂ احمر تک رسائی کی خواہشمند پراکسیز کی بھڑکائی ہوئی ...
مشرق وسطی -
سوڈان میں اپنی خدمات بند کر سکتے ہیں: ہلال احمر اور ریڈ کراس کا انتباہ
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے تناظر میں انٹرنیشنل ...
بين الاقوامى -
امریکی وزیر خارجہ کا سوڈان کے متحارب فریقین پر "جنگی جرائم" کا الزام
امریکا نے بدھ کے روز سوڈان میں تنازعہ کے دونوں فریقوں پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے ...
بين الاقوامى