سعودی یومِ تاسیس کے موقع پر وزارتِ ثقافت کا '1727' مقابلے کا آغاز
مقابلہ یومِ تاسیس کی مناسبت سے وزارتِ ثقافت کی پیش کردہ متعدد سرگرمیوں اور تقریبات کا حصہ ہے
وزارتِ ثقافت نے سعودی یوم تاسیس کے اعزاز میں ایک لاکھ سعودی ریال کی انعامی رقم پر مشتمل "1727" مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
جمعرات تا ہفتہ جاری رہنے والا یہ مقابلہ عوام الناس کے لیے کھلا ہے۔ اس میں 1727 عیسوی میں امام محمد بن سعود کی طرف سے سعودی ریاست کے قیام سے متعلق سوالات کا ایک سلسلہ شامل ہے۔
یومِ تاسیس کے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شرکاء کو آٹھ متنوع سوالات کا جواب دینا ہو گا جنہیں چار مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر مرحلے میں دو دو سوالات ہوں گے۔
تمام مراحل سے گزرتے ہوئے تمام سوالات کے صحیح جواب دینے والے شرکاء انعامی قرعہ اندازی کے لیے اہل ہوں گے۔ کسی خاص ترتیب یا قواعد کے بغیر 100 فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر ایک کو 1,000 ملیں گے۔
یومِ تاسیس جو تمام سعودیوں کے لیے باعث فخر ہے، اس کی مناسبت سے یہ مقابلہ وزارتِ ثقافت کی جانب سے پیش کردہ متعدد سرگرمیوں اور تقریبات کا حصہ ہے۔ ان تقریبات کا مقصد پوری مملکت میں معاشرے کے تمام طبقات کو یومِ تاسیس کی خوشی میں شامل کرنا ہے۔
-
سعودی عرب کے ’یوم تاسیس‘ کی مناسبت سے ریلیز کردہ فلم’راعی الاجرب‘ میں خاص کیا ہے؟
سعودی عرب کی وزارت اطلاعات میں سعودی ٹریژرز انیشی ایٹو نے یوم تاسیس کے موقع پر ...
بين الاقوامى -
طویل پیدل سفرکے بعد سعودی ’یوم تاسیس‘ میں شرکت کرنے والے عمانی مسافر کے تاثرات
سفرو سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے عمانی بحیت العمری نے تقریبا دو ماہ پیدل سفر کیا۔ ...
بين الاقوامى -
فٹ بالر کریم بینزیما نے روایتی لباس میں سعودی یوم تاسیس منایا
فٹ بال کے عالمی ستارے کریم بینزیما نے سعودی یوم تاسیس کے موقع پر روایتی سعودی لباس ...
مشرق وسطی