فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے خلاف امریکی جامعات اور تعلیمی اداروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آج جمعرات کو ملک کے کئی شہروں اور ریاستوں میں قائم یونیورسٹیوں میں طلبا نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے۔
دوسری طرف پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف لاٹھی چارج کیا اور کئی جگہوں پر مظاہرین کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکے۔
جمعرات کو پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمپس میں مظاہرین کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپ کو زبردستی اکھاڑ پھینکا۔
پولیس نے درجنوں مظاہرین کو یکے بعد دیگرے گرفتار کیا۔ پولیس فورسز کے انہیں لے جانے سے پہلے ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
دنیا بھر کے میڈیا کے ذریعے نشر کیے جانے والے مناظر میں پولیس افسران کو لکڑی کے تختوں کے ساتھ ساتھ تاروں کو ہٹاتے ہوئے کئی مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے کیمپ کے اردگرد لکڑی کے تختوں اور تاروں کو اکھاڑ پھینکا اور خیموں کو ہٹا دیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران بھی مظاہرین ’فلسطین زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
بدھ کی رات گئے پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں طلباء کے دھرنے کو ختم کرنا شروع کر دیا اور دھرنے کو منتشر کرنے کی حمایت کے لیے درجنوں پولیس اہلکار یونیورسٹی کیمپس میں پہنچ گئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، فائرنگ کے تبادلے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چار سے متعدد طلبا زخمی ہوئے اور کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
براؤن یونیورسٹی کا طلباء کے احتجاج کے بعد اسرائیل سے روابط منقطع کرنے پر غور
براؤن یونیورسٹی نے منگل کے روز غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ ...
مشرق وسطی -
کیلیفورنیا:طلباءفلسطینیوں کےحقوق اورغزہ جنگ بندی کے لیےامریکی کیمپس کےاحتجاج میں شامل
کیلیفورنیا میں سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے امریکہ میں ملک گیر سطح پر ...
بين الاقوامى -
امریکہ میں کیمپس احتجاج کے درمیان عراقی طلباء کی غزہ کے لیے ریلی
اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ عراقی یونیورسٹیوں کے درجنوں طلباء اور ...
مشرق وسطی