ڈبلن ایئرپورٹ نے اتوار کو بتایا کہ دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں تیز ہوائوں کے سبب 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ طیارہ بحفاظت اور طے شدہ وقت کے مطابق اترا۔
ہوائی اڈے نے کہا کہ ایک بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پرواز کیو آر 017 دوپہر ایک بجے ڈبلن ٹائم (1200 جی ایم ٹی) سے کچھ دیر پہلے اتری۔
ڈبلن ایئرپورٹ نے ایک بیان میں کہا، "اترنے پر ہوائی جہاز کو ہنگامی خدمات بشمول ایئرپورٹ پولیس اور ہمارے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے سنبھال لیا کیونکہ ترکی کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ہوائی جہاز کو ناہموار فضا کا سامنا کرنا پڑا جس میں چھے مسافر اور عملے کے چھے ارکان [کُل 12] کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔"
آئرش نشریاتی ادارے آر ٹی ای نے ڈبلن ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت تک جاری رہا اور کھانے پینے کی اشیاء پیش کرنے کے دوران واقع ہوا۔
قطر ایئرویز نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے ای میل کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
یہ واقعہ لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ائیرلائن کی پرواز کو شدید ہنگامہ آرائی کے واقعے کے پانچ دن بعد پیش آیا۔ اس کے باعث سنگاپور ائیرلائن کی پرواز کو مجبوراً بنکاک میں اترنا پڑا۔ اس واقعے میں ایک 73 سالہ برطانوی شخص ہلاک ہو گیا اور 20 دیگر افراد کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے 2021 کے مطالعے کے مطابق ہنگامہ خیزی سے متعلق ہوائی حادثات سب سے زیادہ عام قسم کے ہیں۔
امریکی ایجنسی کو پتا چلا کہ 2009 سے لے کر 2018 تک رپورٹ کردہ ہوائی حادثات میں ایک تہائی سے زیادہ ہنگامہ آرائی کے واقعات تھے اور زیادہ تر کے نتیجے میں ایک یا زیادہ افراد شدید زخمی ہوئے لیکن ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
-
کویت اور قطر کے سربراہان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
اسلام آباد میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء کی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں
مشرق وسطی -
پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت میری ٹائم سکیورٹی گشت پربحر ہند میں تعینات
پاکستان کی نیوز نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر ...
پاكستان -
غزہ کی تیرتی بندرگاہ: تیز لہروں کی وجہ سے 4امریکی بحری جہازوں کو نقصان
امریکی سینٹ کام نے بتایا ہے کہ تیز لہروں کی وجہ سے غزہ کی تیرتی عارضی گھاٹ کا کچھ ...
ایڈیٹر کی پسند