گم شدہ دو ہزار یورو کی رقوم پولیس کےحوالے کرنے والے کو پچاس یورو انعام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایمسٹرڈیم سینٹرل سٹیشن پر فالتو چیزیں جمع کرنے والے ایک بے گھر شخص نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کا ٹرین میں رہ جانے والا پرس جس میں دو ہزار یورو موجود تھے پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی پولیس نے گم شدہ پرس واپس کرنے پر اسے پچاس یورو کی رقم انعام میں دی۔

18 ماہ سے بے گھر رہنے والے 33 سالہ ھاجر العلی کو پلاسٹک کے کنٹینرز جمع کرتے ہوئے ایک پرس ملا۔

پولیس نے کہا کہ "پرس میں تقریباً دو ہزار یورو تھے، لیکن بدقسمتی سے اس میں کوئی شناختی کاغذات یا اس کے مالک سے رابطہ کرنے کے لیے کوئی دستاویز نہیں تھی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "چونکہ ہم کسی شخص کو اس کی شرافت کا بدلہ دینے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لیے العلی کو 'سلور تھمب' ایوارڈ دیا گیا جو ہم بعض اوقات شہریوں کو 50 یورو کے تحفے کے ساتھ دیتے ہیں"۔ اگر کوئی پرس کا دعویٰ کرنے کے لیے آگے نہیں آتا ہے تو رقم ھاجر کو دی جائے گی۔

ھاجر نےایک ویڈیو بیان میں کہا کہ "مجھے جو بھی چیز ملتی ہے، میں ہمیشہ اسے واپس کرتا ہوں"۔اس نے مزید کہا کہ "شاید اس چیز کا مالک کسی کمپنی کا مالک ہو اور وہ مجھے وہاں نوکری کی پیشکش کر سکتا ہے یا رہنے کی جگہ دے سکتا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں